(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست نے فلسطینی قیدیوں کی جانب سے طویل ترین احتجاجی بھوک ہڑتالوں کے باوجود 30 سے زائد فلسطینیوں کو انتظامی قید کی پالیسی کے تحت سزائیں سنادیں ۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی عدالت نے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر "الخلیل” سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے انتظامی قید کی اسرائیلی پالیسی کے تحت تین سے چھ ماہ کی سزائیں سنادی ہیں۔
جن فلسطینیوں کو اسرائیلی عدالت کی جانب سے سزائیں سنائی گئیں ان میں محمد سالم سلامیہ کو چوتھی بار تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ محمد موسیٰ اطرش کو چار ماہ،اسلام محمد ابو ریا کو تین ماہ، عمر علی الحیح، حسام حسنی ناصرالدین کی تیسری بار قید میں توسیع کی گئی۔عومی حمدی رجبی کو چھ ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی گئی، مالک بسام الطیطی کو چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ محمد عزام عصافرہ کو 4 ماہ،عطایا ابو اسنیہ کو چھ ماہ، احمد محمد مسلمہ کو چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ دیگر اسیران میں احمد محمد مسالمہ،عبدالھادی فواد ابو خلف، منتصر عیسیٰ شدید، وسیم نضال اسعد،یحییٰ اسماعیل صالح، حسین محمد ترکی، جہاد عزالدین ابو ترکی اور دیگر شامل ہیں۔