• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیلی انتخابات کے نتائج کا اعلان، نیتن یاھو کی لیکوڈ جماعت کامیاب

ہفتہ 13-04-2019
in صیہونیزم
0
اسرائیلی انتخابات کے نتائج کا اعلان، نیتن یاھو کی لیکوڈ جماعت کامیاب
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کو پارلیمانی انتخابات میں اپنے حریفوں پر برتری حاصل ہے اور وہ دائیں بازو کی مذہبی جماعتوں کی حمایت سے پارلیمان میں زیادہ نشستیں حاصل کر لے گی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں منگل کو پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔ بدھ کو 97 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی تھی اور نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارلیمان کی 120 نشستوں میں سے 65 پر جیت رہی تھی۔ توقع ہے کہ آئندہ مخلوط حکومت میں انھیں ہی وزیراعظم نامزد کیا جائے گا۔ یہ ان کی بہ طور وزیراعظم پانچویں اور ریکارڈ مدت ہوگی اور وہ اسرائیل کے سب سے زیادہ عرصہ حکمراں رہنے والے سیاست دان بن جائیں گے۔

اسرائیلی صدر ریو وین ریولین نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور ان سے یہ پوچھیں گے کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے کس امیدوار کی حمایت کرتے ہیں۔

اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی لیڈروں سے ملاقاتوں کو شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ وہ ان ملاقاتوں میں سب سے زیادہ حمایت کے حامل لیڈر کو نئی مخلوط کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار کو 28 روز میں نئی حکومت تشکیل دینا ہوگا۔ البتہ ضرورت پڑنے پر اس مدت میں دو ہفتے کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

اسرائیل میں ان انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کے اپنے حریف بائیں بازو کے بلاک سے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی اور الیکشن کو نیتن یاہو کے لیے ریفرینڈم قرار دیا جارہا تھا کیونکہ انھیں بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے اور ان کے خلاف تین کیسوں میں فردِ جرم عائد کی جاسکتی ہے۔ تاہم وہ کسی غلط روی سے انکار کرتے چلے آ رہے ہیں۔

اس سب کچھ کے باوجود نیتن یاہو نے سبکدوش ہونے والی مخلوط حکومت کے مقابلے میں چار نشستیں زیادہ حاصل کر لی ہیں۔ان کے مد مقابل بلیو اور وائٹ پارٹی کے سربراہ سابق آرمی چیف بینی گانٹز تھے۔ ان کی جماعت نے پارلیمان کی پینتیس نشستیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Tags: آرمی چیفاسرائیلالیکشنانتخاباتپارلیمانٹویٹرحکومتسیاستدانصدرلیکوڈنتائجنیتن یاھووزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.