مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز نے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کی مہم شروع کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز نے اہم شخصیات کی حمایت کے حصول کے لیے ایک دستختی مہم شروع کی ہے۔ اگرچہ فی الحال یہ مہم راز داری میں جاری ہے مگر خبر ہے کہ اب تک 130 اہم شخصیات نے اس پر دستخط ثبت کر دیے ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’الاخبار کمپنی‘‘ اور ٹی وی چینل 2 کی رپورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل بینی گانٹز کی خفیہ دستخطی مہم سے لگتا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے حصہ لینا چاہتے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے سیاسی جماعت کے نام کا چناؤ نہیں کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی الحال جنرل بینی گانٹز کی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا ہے تاہم جلد ہی سیاسی جماعت کو قانونی شکل دے دی جائے گی اور اس کے بعد جنرل گانٹز کے لیے سیاست میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوگی۔
اخبارات میں ایک سروے بھی کیا گیا ہے جس میں یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ انتخابات میں جنرل بینی گانٹز 12 سے 14 نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔