• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیل کی فلسطینی شہروں میں بجلی کی بندش کی دھمکی

جمعرات 12-12-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کی فلسطینی شہروں میں بجلی کی بندش کی دھمکی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں بجلی کی فراہمی کی سب سے بڑی اسرائیلی کمپنی  نے فلسطین اتھارٹی کو  دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد واجبات ادا نہیں کئے گئے تھے فلسطینی شہروں کی بجلی بند کردی جائے گی۔

اسرائیلی مقبوضہ فلسطین میں بجلی کی فراہمی کی سب سےبڑی کمپنی القدس الیکٹرک کمپنی نے  فلسطینی اتھارٹی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد بجلی کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تو اس صورت میں کمپنی غرب اردن اور القدس کو دی جانے والی بجلی بند کردے گی ۔

اسرائیل کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی ادائی میں تاخیر کے باعث وہ وسط دسمبر سے آئندہ سال وسط مارچ تک بجلی کی فراہمی میں کمی کرنے کی تیاری کررہی ہے وہ ہرشہر میں دو بار تین تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرے گی اور ضرورت پڑنے پر اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کی طرف سے بجلی کی بندش کے نتیجے میں غرب اردن کے اہم شہر جن میں رام اللہ ، بیت لحم، اریحا اور مشرقی بیت المقدس کے علاقے شامل ہیں بری طرح متاثر ہوں گے ۔

خیال رہے کہ اسرائیلی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اس کے ایک ارب شیکل بلات کی نا دہندہ ہےدوسری جانب فلسطینی الیکٹرک کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل ھشام العمری نے اسرائیلی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ وارننگ کو انتقامی فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کی طرف سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اعلان سے فلسطینیوں کی صحت، تعلیم، اقتصادی اور سماجی شعبے متاثر ہوں گے۔ یہ ایک انتقامی فیصلہ ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

Tags: القدس الیکٹرک کمپنیفلسطینی الیکٹرک کمپنیمقبوضہ فلسطینھشام العمری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.