(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے کے حملے میں ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غزہ کے سرحدی علاقے خانیونس میں اسرائیلی ڈرون طیارے نے حملہ کیا جس کے نیتجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا ہے جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، دوسری جانب صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے نوجوان نے غیر قانونی طورپر سرحدی باڑ عبور کرکے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر حملہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے گزشہ تیرا سالوں سے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور اسرائیلی فوج اکثر غزہ کے سرحدی علاقوں میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں اور املاک کے ساتھ ساتھ شہریوں پر فائرنگ کرتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں ۔