(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کے مقبوضہ فلسطین میں توسیع پسندانہ عزائم پر عمل تیزی سے جاری ہے ، صیہونی حکام نے غرب اردن میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کیلئے دوہزار نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم” ناؤ پیس "نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کیلئے نئی یہودی بستی کی تعمیر کیلئے اسرائیل کی پلاننگ کونسل نے غرب اردن میں مزید 1936 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے تین ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قائم کردہ 89 فی صد یہودی کالونیاں غیرقانونی ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کی صورت میں اسرائیل کو انہیں خالی کرنا ہوگا۔