(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج کا فلسطینی تاجر کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کا حکم اور حکم عدولی کی صورت میں لاکھوں شیکل جرمانے کی ادائیگی کا انتباہ۔
تفصیلات کےمطابق صیہونی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے بیت حنینا میں قائم فلسطینی تاجر القمہ کے گھر کو مسمارکرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینی تاجر نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اسے زبردستی اس کا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام گزشہ کئی سالوں سے اسے گھر خالی کرنے اور اسرائیلی حکام کے حوالے کرنے کا اسرار تھا جبکہ ایسا نا کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے، صیہونی حکام نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
صہیونی حکام نے خبردارکیا ہے کہ اگر اس نے اپنا مکان خود نہ گرایا تو مکان گرانے پراٹھنےوالے تمام اخراجات جن کی مالیت لاکھوں شیکل بتائی گئی تھی جرمانہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔خیال رہے کہ کسی فلسطینی شہری سے اس کا مکان اس کے اپنے ہاتھوں مسمار کرانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ آئے روز اس طرح کے ریاستی جبر کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے ہی ہاتھوں اپنے گھروں کو مسمار کرنا پڑ رہا ہے۔