• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل وادی اردن پرقبضےکاقانون جلد کنیسٹ میں پیش کرے گا

جمعرات 21-11-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیل وادی اردن پرقبضےکاقانون جلد کنیسٹ میں پیش کرے گا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی کابینہ نے وادی اردن پر مکمل قبضے کیلئے ایک نئے مسودہ کو قانون کی منظوری دی ہے جس کو جلد ہی بحث کے لیے کنیسٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اسرائیلی کے ایک اخبار’یروشلم پوسٹ’ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  اسرائیلی کابینہ نے وادی اردن پر مکمل قبضے کیلئے ایک نئے مسودہ تیار کیا ہے جس کو قانون کی منظوری کیلئے جلد کنیسٹ میں پیش کردیا جائے گا اور یوں وادی اردن پر اسرائیل کے قبضے کو قانونی جواز مل جائے گا ۔

اسرائیلی کنیسٹ کےرکن شارین ھسکل نے چند ہفتے قبل کابینہ میں ایک بل جمع کرایا تھا جس میں وادی اردن کواسرائیلی ریاست کی عمل داری میں لانے کی اپیل کی گئی تھی۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب دو روز قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونےایک متنازع بیان دیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کی حمایت کی ہے۔

سرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے 17 ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کےانتخابات سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو نئی حکومت کے دور میں وادی اردن اور بحر مردار کے علاقے کو اسرائیل میں ضم کردیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ کا فلسطین میں یہودی آباد کاری کی حمایت پرمبنی موقف اور وادی اردن سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری کا ایک ہی وقت میں سامنے آنا معنی خیز ہے، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے بیان پر عرب ممالک اورعالم اسلام سمیت عالمی برادری کی طرف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Tags: اسرائیلی کابینہشارین ھسکلکنیسٹنیتن یاھووادی اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.