مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں کیے جانے والے رائے عامہ کے جائزوں میں کہا گیا رواں سال اپریل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور اندازے سامنے آ رہے ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پیش کئےگئے سروے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ لبید اور زیپی لیونی کا سیاسی اتحاد کنیسٹ کے انتخابات میں 17 نشستیں جیت سکتا ہے۔
سوموار سے بدھ تک جاری رہے والے سروے کے مطابق لیکوڈ پارٹی کنیسٹ میں 32 نشستیں حاصل کرے گی جب کہ بینی گانٹز کی جماعت تیسری بڑی پارلیمانی قوت بن سکتی ہے۔ جیوش ہوم بھی ماضی کی نسبت زیادہ نشستیں جیت سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینی گانٹز کی جماعت 44 فی صد نشستیں جیت سکتی ہے۔ لیکوڈ 32، فیوچر 17، دفاع اسرائیل، 12 یا 13، لیبر پارٹی 9،یہودت ھتورات، 7،عرب چینج پارٹی6، مشترکہ عرب اتحاد 6، شاش چھ،یسرائیل بیتونو 6، میرٹس 5، کلنا 4 اور گیشر پارٹی ممکنہ طورپر چار نسشتین جیت سکتی ہے۔