(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے "سلوان ” کے قصبے "وادی حلوان” کے فلسطینی گھرانے کو 90 روز میں رہائش پزیرعمارت کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت میں دہشتگرد یہودی آباد کاروں کی شدت پسندتنظیم "آتریت کوہینم” اور "ایلاد” کی جانب سے دائر مقدمے کی سماعت کے اختتام پر صیہونی عدالت نے فلسطینی گھرانے کو 90 روز میں اپنی آبائی زمین پر قائم 3 منزلہ عمارت کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
شدت پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے دائر مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ سمراین خاندان نے غیر قانونی طورپر جائیداد تعمیر کی ہے عدالتی کارروائی کے اختتام پر عدالت نے فلسطینی گھرانے کو آئندہ 90 روز کے دوران پوری عمارت خالی کرنے کا حکم دیا ہے تاہم فلسطینی خاندان سمراين کا کہنا ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف سنٹرل کورٹ سے اپیل کریں گے ، انکا مزید کہنا ہے کہ یہ ہمارا آبائی گھر ہے اور ہم اس سرزمین پر اس وقت سے ہے جب اسرائیل کا وجود ہی نہیں تھا تو کیسے ممکن ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی تعمیر کی گئی ہے ۔