(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل سے گیس کی خردیداری کے خلاف اردن کے ہزاروں شہریوں کے مسلسل تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری ، اسرائیل سے گیس کی خریدداری کے خلاف نعرے بازی کی اور معاہدے کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ۔
اسرائیل سے گیس کی خریداری کے لیے 2016ء میں طے پائے معاہدے پرعمل درآمد کے خلاف اردنی عوام کی طرف سے دارالحکمومت عمان میں مسلسل تیسرے روز الحسینی مسجد سے احتجامی مظاہرہ شروع کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے صیہونی ریاست سے گیس کی خریداری کے معاہدے کو فوری طور پرمنسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔
یہ احتجاجی مظاہرہ اردن کو اسرائیلی گیس فروخت کرنے کے معاہدے کو مسترد کرنے والے عوامی احتجاج کے تناظر میں سامنے آیا ہے ، جس نے "تل ابیب” نے رواں سال کے آغاز سے ہی آزمائشی بنیادوں پر عمان کو گیس پمپ کرنا شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور اردن کے درمیان 2016ء گیس کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ پندرہ سال تک اسرائیل اردن کو پندرہ ارب ڈالرمالیت کی قدرتی گیس فروخت کرے گا۔