(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں انتظامی قید کی غیر قانونی پالیسی اور غیر انسانی سلوک کے خلاف فلسطینی شہری کی احتجاجی بھوک ہڑتال مسلسل 98 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر نے کہا کہ غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے احمد زھران کی زندگی طویل بھوک ہڑتال کے باعث شدیدخطرات سے دوچار ہوچکی ، 98 روز سے جاری احتجاجی بھوک ہڑتال کےباعث احمد زھران کو اسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں اس نقاہت کی حالت میں بھی اس کو زنجیروں سے جکڑا گیا ہے جو غیر انسانی سلوک ہے ۔