• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج کا تشدد، خواتین سمیت متعددزخمی

جمعرات 03-10-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج کا تشدد، خواتین سمیت متعددزخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابض صیہونی ریاست اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اور صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں  پر بدترین تشدد کے خلاف نکالی جانی والی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کا بدترین تشدد، آنسوگیس کے شیل ربڑ کی گولیوں اور لاٹھی چارج سے خواتین سمیت متعدد فلسطینی زخمی ، کئی کی حالت تشویشناک ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سول سوسائٹی کے کارکنوں اور عوام کی  جانب سے صہیونی جیل میں فلسطینی رہ نما سامر العرابید کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے شرکاء پر صیہونی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور لہو لہان ہوگئے۔

سیکڑوں افراد پر مشتمل احتجاجی ریلی کے شرکاء نے صیہونی زندان میں قید اور بدترین تشدد کا شکار  العرابید کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف نعرے بازی کی،  اس موقع پر قابض فوج نے العرابید کی حمایت میں ریلی نکالنے والے کارکنوں پر ربڑکی گولیاں چلائیں ، آنسو گیس کے شیل فائر کئے سڑکوں پر گھیسٹا اور انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی افراد لہولہان ہوگئے جبکہ دم گھٹنے سے کئی بے حوش ہوگئے ۔

قابض فوج نے مظاہرے میں شرکت کرنے والی خواتین پر بھی تشدد کیا اور انہیں گھسیٹ کر فوجی گاڑیوں میں ڈالا گیا جس کے بعد انہیں حراست مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ سامر العرابید پر تشدد کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پرقابض فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی پاپولر فرنٹ کے رہ نما سار العرابید کو حراست میں لینے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ ہوش کھو بیٹھا تھا۔

Tags: "سامر العرابید"اسرائیلی فوج کا بدترین تشددخواتین سمیت متعددزخمیصیہونی زندان میں قید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.