• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری:24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 136 فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی

7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 53,486 فلسطینی شہید جبکہ 151,398 افراد زخمی ہو چکے ہیں

پیر 19-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر  صیہونی دہشتگردی جاری:24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 136 فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بن گئی ہے۔ غزہ میں وزارتِ صحت نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی ریاست کے وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 136 فلسطینی شہید جبکہ 364 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق، شہداء میں وہ 11 فلسطینی بھی شامل ہیں جن کی لاشیں کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالی گئیں۔ شہری دفاع نے بتایا کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں نصف شب سے صبح تک جاری رہنے والی صیہونی بمباری کے نتیجے میں صرف ایک رات میں 52 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزارتِ صحت نے مزید انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 53,486 فلسطینی شہید جبکہ 151,398 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 18 مارچ 2025 کو غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کے بعد شروع ہونے والے تازہ حملوں میں اب تک 3,340 فلسطینی شہید اور 9,357 زخمی ہو چکے ہیں۔ یوں صرف گزشتہ 19 ماہ کے دوران 174,873 سے زائد افراد صیہونی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

شہری دفاع اور امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ درجنوں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں یا کھلے میدانوں میں پڑی ہیں، لیکن جاری بمباری اور راستوں کی بندش کی وجہ سے نہ انہیں ہٹایا جا سکتا ہے اور نہ ہی زخمیوں کو فوری طور پر اسپتالوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ طبی سامان، ایندھن اور خوراک کی شدید قلت نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مبنی معاہدہ طے پایا تھا، جس پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مکمل عملدرآمد کیا۔ تاہم، 18 مارچ کو غیر قانونی صیہونی ریاست نے اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر توڑتے ہوئے ایک بار پھر معصوم جانوں کا خون بہانا شروع کر دیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس مسلسل جارحیت کو جنگی جرائم قرار دے رہی ہیں، لیکن تاحال عالمی برادری کی عملی مداخلت کا فقدان، غیر قانونی صیہونی ریاست کو مزید بے لگام کر رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیزخمیشہداءشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.