(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دہشت گردانہ کارروائی کے دوران حسب معمول بھارت کی قابض انتظامیہ کی جانب سے علاقے کی حقیقی صورت حال کو دنیا سے چھپانے کیلیے انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گذشتہ روز ایک بار پھر بھارت کے دہشت گرد فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنوبی اضلاع اسلام آباد اور کولگام میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بناکر 2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
کرپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں بیج بہاڑہ کے علاقے سریگفوارہ میں نثار احمد کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کردیاجبکہ ضلع کولگام کے علاقے ڈی ایچ پورہ میں ایک اور فوجی آپریشن کی آڑ میں قابض مسلحہ اہلکاروں نے دوران تلاشی ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
حسب معمول بھارت کی قابض انتظامیہ نے علاقے کی حقیقی صورت حال کو دنیا سے چھپانے کیلیے انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہےجس کے بعد آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں بھارتی فوج کی پر تشدد کارروائی جاری تھی۔
یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز سے ہی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اورصرف 1 ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد12 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 5 اگست 2019 سے اب تک 560 سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
بشکریہ: کشمیر میڈیا سروس