(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کے تحت ترکی ایک جنگی جہاز حیفہ کی بندرگاہ پر لایا گیا ہے۔
یہ جنگی جہاز بحیرہ روم میں نیٹو کے جاسوسی مشن کے ایک حصے کے طور پر حیفہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کا یہ جنگی جہاز کئی دنوں تک اسرائیل میں موجود رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ترکی اسرائیلیوں کےلئے محفوظ ملک نہیں، اسرائیل
دوسری جانب قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی کا جہاز اسرائیل میں کسی بھی قسم کی جنگی مشقوں کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ نیٹو کے ساتھ اسرائیل کے تعاون اور حمایت کا حصہ ہے۔”