• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ترک صدرکا صہیونی ہم منصب کا خیر مقدم منافقت پر مبنی ہے، تنظیم جہاد اسلامی

ہفتہ 12-03-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ترک صدرکا صہیونی ہم منصب کا خیر مقدم منافقت پر مبنی ہے، تنظیم جہاد اسلامی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یوسف الحساینہ نےکہا کہ ترک صدر نے فلسطینیوں کے قاتل کو دعوت دیکر اپنا منافقانہ چہرہ دنیائے اسلام کے سامنے پیش کردیا اور عرب ممالک کی طرح ترکی بھی اب فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خيانت کا مرتکب ہو گیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل کےساتھ نئے تعلقات استوار کر نے کےلیے صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ کو  ترکی میں خیر مقدم  کر نے کو فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی اور تحریک حماس نے غیر تعمیری اور فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن یوسف الحساینہ نےاپنے بیان میں ترک صدر کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان نے فلسطینی عوام اور فلسطینی بچوں کے قاتل کو ترکی میں دعوت دیکر اپنا منافقانہ چہرہ دنیائے اسلام کے سامنے پیش کردیا ہےاور دیگر کئی عرب ممالک کی طرح ترکی بھی اب فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خيانت کا مرتکب ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ترکی کے غیر سرکاری اداروں نے اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور صدر اردگان کی طرف سے اسرائیلی صدر کی میزبانی کے اقدام کوفلسطینیوں سمیت مسلم امہ کے ساتھ  ظلم اور منافقت قراردیا ہےجبکہ ایک  ترک نشریاتی ادارے ملی گزٹ نے بھی اسرائيل کے صہیونی  صدر کے دورہ ترکی پر  شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسحاق ہرزوگ کےدورے کو قاتل انقرہ پہنچ گيا”کا عنوان دیا ہے اور  لکھا ہے کہ ”  فلسطینی بچوں کے قاتل ترکی پہنچ گئے”جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ انہوں نے فلسطینی عوام اور بچوں کے قاتل صہیونیوں کو بھائی قراردیکر فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔

Tags: ترک صدرترکیتنظیم جہاد اسلامیرجب طیب اردگانصدر اسحاق ہرزوگملی گزٹیوسف الحساینہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.