• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یوم القدس صہیونی ریاست کی تشویش کو دو گنا کر دیتا ہے، حسن نصر الله

ہم دشمن سے یہ کہتے ہیں کہ کھیل خطرناک ہے احتیاط کرے القدس ہماری سرخ لکیر  ہے، ہم حزب اللہ ہیں جس نے 2000ء میں تم کو ذلیل و خوار کر کے  جنگ جیتی تھی۔

ہفتہ 15-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین, یوم القدس
0
یوم القدس صہیونی ریاست کی تشویش کو دو گنا کر دیتا ہے، حسن نصر الله
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یوم القدس فلسطین اور اس کی عوام کے ساتھ غیور افراد کی یکجہتی کا دن ہے، یوم القدس فلسطینی قوم کی حمایت کا پیغام ہے، آپ لوگ تنہا نہیں ہیں۔ بلکہ یہ اظہار یکجہتی دشمن کو خوفزدہ کر دیتا ہے اور ان کی پریشانی میں دو گنا اضافہ کر دیتا ہے۔

لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے سربراہ سید حسن نصر الله نے گذشتہ روز بیروت میں یوم القدس کی مناسبت سے  منعقدہ تقریب سے خطاب میں صیہونی جارحیت اور گزشتہ برسوں میں عوام کی مقاومت کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم القدس فلسطین اور اس کی عوام کے ساتھ غیور افراد کی یکجہتی کا دن ہے، یہ اظہار یکجہتی  صہیونی دشمن کو خوفزدہ کر دیتا ہے اور ان کی پریشانی میں دو گنا اضافہ کر دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ہم اطمینان کے ساتھ القدس کا جشن منائیں گے، ہم خود کو محفوظ، باوقار اور مضبوط تصور کرتے ہیں۔

حسن نصر اللہ نے صہیونی ریاست کی گیڈر بھبکیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے اطراف کے ملکوں کو دھمکیاں دیتی رہتی ہے  لیکن  گذشتہ روز سے صہیونی ریاست سے تمام محاذوں پر ہائی الرٹ ہے یعنی یوم القدس صہیونی ریاست کی تشویش کو دو گنا کر دیتا ہے ۔

 یوم القدس فلسطینی کاز کے حوالے سے ہر ایک کو اس کی ذمے داری کا احساس دلانے کا دن ہے۔ کسی کو بھی اس کاز سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔ آج کے اجتماع میں متاثر کن عوامی شرکت ایک مھم اور مضبوط پیغام رکھتی ہے۔

سید حسن نصر الله نے کہا کہ دشمن نے جنگ کو مختلف محاذوں میں تقسیم کیا ہوا ہے۔ دشمن غزہ کی پٹی و مغربی کنارے میں جارحیت انجام دے رہا ہے اور پھر اسے جنگی اصول سے تعبیر کرتا ہے۔ ہم دشمن سے یہ کہتے ہیں کہ کھیل خطرناک ہے احتیاط کرے القدس ہماری سرخ لکیر  ہے۔ ہم حزب اللہ ہیں جس نے 2000ء میں تم کو ذلیل و خوار کر کے  جنگ جیتی تھی۔

Tags: اسرائیلیالقدسحزب اللہحسن نصر اللهصہیونیفلسطینیمزاحمتییوم القدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.