(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مملکت کی جانب سے صیہونی آبادکاروں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاو ؤں اور اس طرح کی خلاف ورزیوں کو واضح طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹوئٹر” پر اپنے بیان گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی آبادکاروں اور اسرائیلی اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس مسئلے کے منصفانہ اور مسئلہ فلسطین کے جامع حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
#بيان | تعرب وزارة الخارجية عن إدانة المملكة العربية السعودية لاقتحام المسجد الأقصى من قبل أحد أعضاء حكومة الاحتلال الإسرائيلي وأعضاء من الكنيست، تحت حراسة من الأمن الإسرائيلي. pic.twitter.com/tMCk8GtEZo
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) May 19, 2023
خیال رہے جمعرات کو دسیوں ہزار اسرائیلی آباد کاروں نے القدس میں "فلیگ مارچ” میں شرکت کی۔ فلیگ مارچ 1967 میں مشرقی القدس کے مغربی القدس کے ساتھ الحاق کی یاد میں نکالا جاتا ہے۔
یہودی آباد کاروں کا فلیگ مارچ اولڈ سٹی کے مسلم کوارٹر سے گزرا۔ اس مارچ میں دائیں بازو کی جماعتوں کے وزراء اور کنیسٹ کے ارکان شامل تھے۔ مارچ کی سربراہی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر، وزیر توانائی یسرائیل کاٹز، اور نقب و الجلیل کے وزیر یتزاک واسرلیو کر رہے تھے۔