(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے گذشتہ سال ایروانڈیا 2023ء شو میں شرکت کی تھی اس موقع پر زمینی جنگ اورہوائی دفاع کے میدان میں تعاون کےلئے کئی معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں بتایا ہے کہ انھوں نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے ۔
اپنے پیغام میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے ’’وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی اور کثیر جہتی ہند-اسرائیل دوستی کو مضبوط کرنے، اختراعی شراکت داری پر اپنی توجہ کو گہرا کرنے، اور اپنی دفاع و سیکورٹی میں جاری تعاون پر گفتگو کی۔
Spoke with PM @netanyahu and discussed ways to strengthen the multifaceted India-Israel friendship, deepen our focus on innovation partnership, and our ongoing cooperation in defence and security.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2023
گفتگو کی اور بھارت اور اسرائیل کے درمیان کثیر رخی دوستی کو مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی متعدد کمپنیوں نے گذشتہ سال بھارت میں ہونےوالے ایروانڈیا 2023ء شو میں شرکت کی تھی اس موقع پر زمینی جنگ اورہوائی دفاع کے میدان میں تعاون کےلئے کئی معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ اس سے پہلے گزشتہ 30 سال میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے میدان میں بے شمار معاہدے ہوئے ہیں۔