(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فورسز نے صیہونی غیر قانونی آبادکاری کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
مقامی میڈیا سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے کے علاقہ جنین بیت الصبیح کے مقام پر غیر قانونی صیہونی بستی کی تعمیر کی تیاریاں جاری ہیں جس کے خلاف فلسطینی شہریوں نے پر امن احتجاج کیا ، قابض صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور اس کے بعد مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئےجبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، قابض فوج نے شہید ہونے والوں کو حملہ آور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے صیہونی فوجیوں پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے جواب میں فائرنگ کی ۔