(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) روسی عہدیدار نے کہا کہ جنگ زدہ ملک شام میں صہیونی ریاست اس طرح کے اقدامات یقیناً غیر قانونی ہیں اور کسی بھی بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کے منافی ہیں۔
آستانہ فارمیٹ میں شام کے بارے میں 19ویں بین الاقوامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے لیے روس کے صدارتی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف نے شام پر صہیونی ریاست کے فضائی حملوں پر سخت الفاظ میں تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ روس واضح طور پر شامی سرزمین پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مخالفت کرتا ہے اور انہیں روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ وہ ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک اسرائیلی فضائی حملوں کا تعلق ہے، ہم اسرائیلیوں کے ایسے اقدامات کے سخت خلاف ہیں حالانکہ وہ اب بھی کہتے ہیں کہ یہ ان کا قانونی حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ان حملوں سے بے گناہ لوگ مر رہے ہیں اور یہ سب کچھ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر ہو رہا ہے۔ روسی عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات یقیناً غیر قانونی ہیں اور کسی بھی بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کے منافی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم نہ صرف رابطہ کر رہے ہیں بلکہ ہم زور دے رہے ہیں کہ اسرائیل ان فضائی حملوں کو بند کرے۔ الیگزینڈر لاورینتیف نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس پوزیشن کو ایڈ جسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔