(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سیکریٹری خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حقیقی احتساب کےلئے امریکہ غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کرے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوراں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والی الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے اہلخانہ نے گذشتہ روز امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے اور شیریں ابو عاقلہ کےلئے انصاف کے اپنے مطالبے کودہرایا۔
یہ بھی پڑھیے
امریکہ کے بعد اسرائیل شیریں ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی کی تحقیقات کرے گا، رپورٹ
ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیغام میں شیریں ابو عاقلہ کی بھانجی لینا ابوعاقلہ نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کے بیان کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ احتساب کے لیے حقیقی کارروائی کی ضرورت ہے۔ ہم امریکی تحقیقات کے منتظر ہیں جو حقیقی نتائج دے سکے ۔ انھوں نے مزید لکھا کہ شیریں ابو عاقلہ میری خالہ اور فلسطین کی آواز تھیں جن کو اسرائیلی فوجیوں نے شہید کیا ۔
انھوں نے مزید لکھا کہ "اگرچہ ملاقات میں ہم سے انصاف کے وعدے کیے ہیں، لیکن ہم ابھی تک یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ آیا یہ انتظامیہ ا نصاف کےلئے کیا اقدامات کرتی ہے ۔