• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا

اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے

بدھ 30-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
صہیونی وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نفتالی بینیٹ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ بھارت جو 3 سے 5 اپریل کے درمیان طے پایا تھا ملتوی ہوگیا ہے۔
ذرائع سےموصول ہونے والی مصدقہ معلومات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ جو آئندہ ہفتے بھارت کےساتھ 30 سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہونے پر ترقی کی نئی راہیں ہموار کر نے کیلیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خصوصی دعوت پر بھارت آنے والے تھےان کی جانب سے اچانک عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد یہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بھارت میں صہیونی ریاست کے سفارت خانے کی جانب سے ترجمان نےاپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ نفتالی بینیٹ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ بھارت جو 3 سے 5 اپریل کے درمیان طے پایا تھا ملتوی ہوگیا ہےجس کے بعد اب صہیونی وزیر اعظم کی صحت یابی پر ہی یہ دورہ بھارت مکمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران پہلی ملاقات ہوئی تھی جہاں نریندر مودی نے انہیں بھارت کے سرکاری دورے کی دعوت دی تھی تاہم کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صہیونی وزیر اعظم کا اب یہ دورہ کب ہو گا اس کے لئے ابھی کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلی وزیرصہیونی وزیراعظممودینفتالی بینیٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.