(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے 8 حملے کیے، جو عنزہ اور زعترا جنکشن کے علاوہ عورتا، جلمہ، جبارا، دوتان اور تیسیر چوکیوں پر ہوئےجس کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں داخل ہو کر بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر نے والی صہیونی فوج کو نقصان پہنچایا۔
مقامی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مظالم کی جارحانہ کارروائیوں میں فلسطینی عوام کی جان و مال کے شدید نقصان کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمت نے بھی صہیونیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اورمزاحمت مزید زور پکڑتی جارہی ہےجس کے باعث مختلف علاقوں میں صرف 48 گھنٹوں کے دوران 36 کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق مزاحمتی کارروائیوں میں چاقو سے حملہ، دھماکا خیز مواد،آتش گیر آلات پھینکنےگئےاور صہیونی فوج سے تصادم کے دوران صہیونی آباد کاروں پر مختلف طر ح کے حملے شامل تھے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے فائرنگ کرکے 8 حملے کیےگئے، جو عنزہ اور زعترا جنکشن کے علاوہ عورتا، جلمہ، جبارا، دوتان اور تیسیر چوکیوں پر ہوئےجس کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں داخل ہو کر بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر نے والی صہیونی فوج کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ صہیونی آبادکاروں اور فوج کے خلاف دھماکا خیزمواد کے 3اور آگ لگانے کے 3واقعات کا اندراج کیا گیا۔
قابض فوج کی فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے رد عمل میں 48 گھنٹوں کے دوران نابلس اور جنین کے قباطیہ محلے میں مسلح جھڑپیں ہوئیں اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں الطور، بیت حنینا اور العیسویہ کے مقام پر بھی غیر قانونی یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قراوت بنی حسن میں قابض فوج نے شبہے کی بنیاد پر فلسطینی قیدی یحییٰ مرعی کے مکان کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔