(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 724 ہےجبکہ وباء کے ہاتھوں کورونا کے 671مریضوں کی حالت خطرناک ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی وزارت صحت کی کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 35مریض دم توڑ گئے جب کہ 3208 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق قابض ریاست کے مختلف علاقوں میں کورونا کےلیےکیے جانے والے ٹیسٹوں میں فعال کیسز کا تناسب 4.26 فی صد رہاجبکہ کل متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 188 ہوچکی ہےاس کے ساتھ ہی وائرس کے باعث اموات کی تعداد 7 ہزار 684 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت مقبوضہ فلسطین میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 724 ہےجبکہ وباء کے ہاتھوں کورونا کے 671مریضوں کی حالت خطرناک ہے۔