(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی عمریں 20 اور 17 سال ہیں اور قابض حکام نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 16 دسمبر کو فائرنگ کر کے صہیونی آباد کار کو قتل کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض حکام نےمقبوضہ فلسطینی علاقے جنین میں ایک ماہ قبل صہیونی آبادکار پر حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے 2 فلسطینی بھائیوں کےخاندان کوان کے گھر کی مسماری کے نوٹس جاری کردیےہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سلات الحریثیہ قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی غیث جرادات اور عمر جرادات جن کی عمریں 20 اور 17 سال ہیں دونوں بھائیوں پر قابض حکام کی جانب سے الزام ہے کہ انہوں نے 16 دسمبر کو نابلس کے شمال میں ہومش کی غیر قانونی بستی کے قریب مبینہ طور پر فائرنگ کر کے صہیونی آباد کار کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ قابض فوج نے 27 دسمبر کو غیث اور عمر کی والدہ کو بھی ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا اور بعد میں رہا کر دیا تھاجبکہ فلسطینی نوجوانوں کے گھر کی مسماری کا فیصلہ بھی ان کے خاندانوں کے خلاف اجتماعی تعزیری اقدام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔