(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں بیتا قصبہ صہیونی آباد کاروں کی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کا مقام بن چکا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی، صہیونی آباد کاری کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلس میں بیتا کے علاقے میں رات گئے صہیونی فوج نے پر تشدد چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گھرگھرتلاشی کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
واضح رہے کہ بیتا قصبہ صہیونی آباد کاروں کی غیرقانونی بستیوں کی توسیع کے خلاف ہفتہ واراحتجاج کا مقام بن چکا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی ،صہیونی آبادکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہیں جس کے بعد صہیونی فوج اس احتجاج کو روکنے کے لیے طاقت کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور بڑے پیمانے پر مظاہرین کو حراست میں لیکر صہیونی تفتیشی مراکز منتقل کردیتی ہے جہاں فلسطینیوں کے ساتھ تشدد کاغیرانسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔