(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مظاہرین نے مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں کی طرح قابض فوج کی سر پرستی میں صہیونی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد، انکے باغات کی تباہی جیسےشر پسندانہ اقدامات کے خلاف اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری صہیونی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےمقبوضہ مغربی کنارےمیں نابلس کے بیتا قصبے میں جبل الصبیح میں صہیونی آبادکاری کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار پر امن احتجاج کو روکنے کے لیے سڑکیں اور آس پاس کے علاقے کو کھدائی کر کے توڑ پوڑ کا شکار کر دیا گیا جس کے بعد فلسطینی علاقہ مکینوں نے اسرائل کے خلاف پر زور احتجاجی مظاہرہ کیا اور صہیونی حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں کی طرح قابض فوج کی سر پرستی میں صہیونی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد، انکے باغات کی تباہی ، گھروں میں لوٹ مار اور خاص طور سے زیتوں کی فصلوں کی کٹائی کے زمانے میں بڑے پیمانے پر قیمتی درختوں اور پودوں کو جڑوں سے اکھاڑنے جیسے شر پسندانہ اقدامات کے خلاف اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری صہیونی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
خیال رہے کہ فلسطین میں اس وقت زیتون کی فصل کی کٹائی کا موسم ہے زیتون فلسطین کی سب سے اہم فصل ہے اور بیتا قصبے میں سینکڑوں فلسطینی خاندانوں کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہےجنہیں صہیونی آبادکارفوج کے تحفظ میں تباہی کانشانہ بناکر معاشی بدحال فلسطینیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔