(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی جانب سے صہیونی ریاستی سرپرستی میں فلسطینیوں پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے 1062 حملوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں تین فلسطینی شہید اور 429 دیگر زخمی ہوئے۔
صہیونی آباد کاروں کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں 75 سالہ سلیمان الھذالین جو کہ یطا کے مشرق میں واقع ام الخیر گاؤں سے تعلق رکھتے تھے شامل ہیں۔ انہیں غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کی گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں سر میں شدید چوٹیں آئیں تھی اور سر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کے ن یتجے میں وہ شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی فوج کے ماتحت صیہونی آبادکاروں کا فلسطینی شہریوں پر حملہ، 14 زخمی
صیہونی آباد کاروں کے حملوں میں شہید ہونے والے دوسرے فلسطینی 25 سالہ مصطفیٰ سالمہ صفا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ انہیں رام اللہ کے مغرب میں بیت سیرہ چوکی پر ایک آباد کار نے شہید کیا۔
اس کے علاوہ شہید علی حسن حرب (27 سال) کو سلفیت کے علاقے اسکاکا مں چاقو کا وار کرکے شہید کیا۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں کی طرف سے فلسطینیوں کوچُھرا گھونپنے،انہیں گاڑیوں تلے روندنے سمیت دیگرہتھکنڈے سامنے آئے جن میں 18 فلسطینی زخمی ہوئے۔ صہیونی آباد کاروں کے پتھراؤ سے138)لاٹھیوں سے حملے میں 70،آنسوگیس کے حملوں میں 18 اور فائرنگ سے 25 فلسطینی زخمی ہوئے۔