• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

سلیم مانڈوی والا کی سینیٹ رکنیت فی الفور ختم کی جائے: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

ایوان بالا کے اہم ترین عہدے پر فائز سلیم مانڈوی والا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان پر پارلیمنٹ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سے آواز بلند کرنے کی اپیل

اتوار 19-06-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
سلیم مانڈوی والا کی سینیٹ رکنیت فی الفور ختم کی جائے: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ سینیٹ کے اہم ترین عہدے پر فائز سلیم مانڈوی والا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان پر اپنی آواز بلند کریں.

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی محمد حسین محنتی، نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ (ف) کے رہنما سردار رحیم،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما صادق شیخ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، جمعیت علماء اسلام (ف ) کے رہنما قاری عثمان، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، معروف کشمیری سماجی رہنما بشیر سدوزئی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، سوچ عورت فاؤنڈیشن لی صدر ریحانہ عزیز، پی ٹی آئی خاتون رہنما عرم بٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے اسرائیل کی حمایت میں بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، فلسطین کازکی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم مانڈوی والا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع آئین اور پارلیمنٹ نے کرنا ہے لیکن جب پارلیمنٹ اور سینٹ میں ہے بانی پاکستان کے مخالف نظریہ کے حامل لوگ پہنچ چکے ہوں تو پاکستان کو بیرونی دشمنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو فی الفور سینیٹ کے اعلی عہدے سے برطرف کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کا مذاق اڑانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کو نتھی کرنے کی امریکی و عرب سازش کامیاب نہیں ہونے دین گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اس معاملہ پر سنجیدہ اقدامات نہ کئے تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔

Tags: اسرائیلپاکستانسلیم مانڈوی والاسینیٹفلسطین فاونڈیشن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.