• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

سلیم مانڈوی والا کا اسرائیل کی حمایت میں بیان، عوامی رد عمل مہنگا پڑ گیا، اپنے بیان کی تردید

اسرائیل سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جا رہا ہے میرا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ اسرائیل سے تعلقات بڑھائے جائیں

اتوار 19-06-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
سلیم مانڈوی والا کا اسرائیل کی حمایت میں بیان، عوامی رد عمل مہنگا پڑ گیا، اپنے بیان کی تردید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کےحق میں بیان دینے کے بعد شدید عوامی ردعمل  پر  سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

ایوان بالا کے رکن اور رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس سے تجارت کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔صہیونی ریاست اسرائیل سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جا رہا ہے میرا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ اسرائیل سے تعلقات بڑھائے جائیں یا تجارت کی جائے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی اور پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے۔ میرا بھی واضح موقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے، پارلیمان کے اندر بھی میرا موقف آن ریکارڈ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

سلیم مانڈوی والا کی سینیٹ رکنیت فی الفور ختم کی جائے: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں، اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی قابلِ تشویش ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سلیم مانڈوی والا نے مقامی ٹی وی چینل ڈان نیوز پر انٹر ویو دیتے ہوئے پاکستان اور اسرائیل کے مابین تجارتی اور تعلقات قائم کرنے کی حمایت کی تھی تاہم پاکستان بھر میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا پر عوامی غم و غصہ اور نفرت نے سلیم مانڈوی والا کو اپنا اسرائیل حمایت کا بیان واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے تمام سیاسی و مذہبی قائدین اور سول سوسائٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Tags: اسرائیلپاکستانسلیم مانڈوی والاسینیٹرصہیونی ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.