• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین کےسابق نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ، اسماعیل ھنیہ کا فون ،خیریت دریافت کی

اسماعیل ھنیہ نے ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ہفتہ 23-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین کےسابق نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ، اسماعیل ھنیہ کا فون ،خیریت دریافت کی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نے سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطینی  قوم کے محسن پر حملہ  قابض دشمن کی سازش ہے۔

مقبوضہ فلسطین  میں قابض صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف بر سرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز  شمالی مغربی کنارے کے نابلس میں نامعلوم افراد کی جانب سے  قاتلانہ حملے میں زخمی ہونےو الے  سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

نئی حکومت سے بھی کوئی اچھی امید نہیں، فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ

اسماعیل ھنیہ نے فون پر بات کرتے ہوئے اس حملے کو ’غدارانہ جرم‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ان کا کہنا تھاکہ کسی فلسطینی قوم کے محسن کو اس طرح نشانہ بنانا  صیہونی سازش ہے ۔

انھوں نے فلسطینی اتھارٹی کے  صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس گھنا ؤ نے جرم میں ملوث افراد کا سراغ لگانے اور ٹرائل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی اس گھناؤنے جرم پر شدید غصے کی حالت میں ہیں۔ "حماس” کے سربراہ نے اس مجرمانہ رویے کے خطرے کے خلاف خبردار کیا، جو کہ ایک عظیم قومی مصیبت بن کر ابھر رہا ہے۔

واضح رہے کہ   فلسطین کے سابق نائب وزیر اعظم ناصر الدین الشعر گذشتہ شام شمالی مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں کفر قلیل نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر زخمی کردیا ، حملے م یں ناصر الدین الشعر معمولی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Tags: اسماعیل ھنیہحماسڈاکٹر ناصر الدین الشاعرصیہونی ریاستمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.