(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حالیہ ایک رپوٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں سال غاصب صہیونی ریاست نے فلسطینی صحافیوں کے ساتھ 479 سنگین خلاف ورزیاں کیں جن میں الجزیرہ کی نامہ نگار شیریں ابو عقیلہ کا قتل بھی شامل ہے۔
فلسطین جرنلسٹس سنڈیکیٹ (جے پی ایس) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2022 کے دوران غاصب صہیونی فورسز فلسطینی شہریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی صحافیوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی مظالم کے بیان پر فلسطینی صدر کے خلاف جرمن پولیس کی انکوائری قابل مذمت ہے، حماس
رپورٹ میں انکشافا کیا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں صحافیوں کے ساتھ سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا، پہلی سہ ماہی میں 192 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 287 ہو گئے۔
صہیونی فورسز نے الجزیرہ کی نامہ نگار امریکی نژاد فلسطینی صحافی شیریں ابو عقیلہ کو دانستہ شہید کیا ، شیریں ابو عقیلہ وہ صحافی ہیں جو فلسطینی صحافیوں کے خلاف اسرائیلی سنگین جرائم کو بین القوامی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایا سمجھی جاتی تھیں تاہم اسرائیلی فورسز نے انھیں بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ۔