(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اس دن کو منانے کا مقصد اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے خلاف مرتکب سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں آج جمعے کے روز فلسطینی گروپوں کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے دی گئی کال کے مطابق صہیونی ریاست کے خلاف ’یومِ غضب‘ منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے خلاف مرتکب سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی متعدد جیلوں میں قیدیوں اور پہرے داروں کے بیچ شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ یہ صورت حال ایک اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد محکمہ جیل کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کے بعد پیدا ہوئی ہے جس میں قیدیوں نے بھی جیل کے اندراحتجاج کیے اور آگ لگا ئی جس سے صیئونی جیل انتظامیہ نے قیدیوں پر مزید سختیاں شروع کردی ہیں۔