(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں ایک17 سالہ فلسطینی نوجوان جس کی شناخت محمد اکرم ابو صلاح کی نام سے ہوئی ہےبغیر کسی وجہ کے صہیونی فوج کی براہ راست گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں جنین کے علاقے سیلہ الحارثیہ کے مقام پر قابض صہیونی فوج نے بلا جواز کارروائی کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک17 سالہ فلسطینی نوجوان جس کی شناخت محمد اکرم ابو صلاح کی نام سے ہوئی ہےفوج کی براہ راست گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض صہیونی فوج نے انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی شہریوں پر اجتماعی سزا کے طورپریہ دہشت گردانہ حملہ کیااور زخمی ہو نے والے افراد کو ہسپتالوں تک منتقلی میں رکاوٹیں ڈالیں جس کے باعث نوجوان کی جان بچانے میں ناکامی ہوئی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں گذشتہ دو ماہ سے شدید کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے اور صہیونی فوج کی جانب سے مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو ہراساں کر کے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔