(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی آبادکاروں کامنظم گروپ جو مختلف گاڑیوں میں بھر کر آیا تھانے فلسطینیوں پر یہ حملہ قابض فوج کی مکمل سرپرستی میں کیااوراس توڑ پھوڑ کے بعد اونچی آواز میں موسیقی لگا کرفلسطینی باشندوں کو اشتعال دلا کر تصادم کے لیے اکسایا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے فلسطینی قصبے حوارا میں صہیونی آباد کاروں نےدکانوں، گھروں پر پتھراؤ کیا جبکہ گاڑیوں کے شیشے توڑےاور ان میں سواروں کو تشدد کا نشانہ بنایاجس سے تین فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی آبادکاروں کامنظم گروپ جو مختلف گاڑیوں میں بھر کر آیا تھانے فلسطینیوں پر یہ حملہ قابض فوج کی مکمل سرپرستی میں کیا اوراس توڑ پھوڑ کے بعد اونچی آواز میں موسیقی لگا کرفلسطینی باشندوں کو اشتعال دلا کر تصادم کے لیے اکسایا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی آبادکاروں کے اس حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینی باشندوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔