(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً ایک سو سے زائد افراد صہیونی فوجی تشدد سے زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب بیتا قصبے میں فلسطینیوں کی جانب سے غیر قانونی آباد کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران قابض اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً ایک سو سے زائد افراد صہیونی فوجی تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ قابض فوج کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ سے کئی فلسطینی سانس گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
واضح رہے کہ رواں سال قابض حکام نے نابلس کے علاقے بیتا میں فلسطینی اراضی کو صہیونی آباد کاری کے لیے مختص کر دیا تھا بعد میں آباد کاروں کو وہاں سےمنتقل کر دیا گیا تاہم اب بھی اراضی فلسطینیوں کے حوالے نہیں کیا گیا جس کے باعث مقامی رہائشیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپیں معمول بن گئی ہیں۔