(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں نےاجتماعی حکمت عملی کا مظاہرہ کیااور علاقے میں داخل ہونے والے صہیونی اہلکاروں کو نوجوانوں نے گھیرے میں لے کر سنگ باری کی جس سے کئی فوجی موقعے سے فرار جبکہ 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ کے مقام پر قابض صہیونی فوج اور فلسطینی باشندوں کے مابین زبردست جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو ربر کی گولیوں کا نشانہ بنایا تاہم نوجوان صہیونی فوج کا نشانہ بننے سے بچ گئے۔
دوسری جانب فلسطینیوں کی جانب سے اجتماعی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا گیا اور علاقے میں داخل ہونے والے صہیونی اہلکاروں کو نوجوانوں نے گھیرے میں لے کر سنگ باری کی جس سے کئی فوجی موقعے سے فرار جبکہ 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہوئی ہیں، فلسطینی پتھراؤ کا نشانہ بننے والے صہیونی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان ہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ رام اللہ میں ایک ہی روز میں قابض فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کے کم سے کم 6 واقعات ہو ئے جن میں فلسطینی باشندوں کی جانب سے زبردست جوابی کارروائی کی گئی ہے۔