(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کار اور قابض فوج آئے روز قابض علاقوں پر دھاوا بول کر فلسطینی باشندوں کو زدوکوب کرتے ہیں اور فوج بلا جواز انشہریوں کے گھروں کی تلاشی کے بہانے قیمتی شے کی لوٹ مار کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی گرفتاریاں کر تے ہیں۔
فلسطینی مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی آبادکاروں اور فوجی اہلکاروں نے مجبور فلسطینیوں پر ایک ماہ کے اندر 2341 قانون کی کھلی خلاف ورزیاں کی گئیں جس میں زمینوں کو لوٹنے اور مسمار کرنے، سڑکوں کی تعمیر، اور رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری شامل ہےجبکہ صہیونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے اور ان کی املاک کو تباہ کر نے کے درجنوں واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قابض فورسز القدس میں الشیخ جراح سمیت الطور، سلوان اور دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کی املاک کو ناجائز تجاوز قرار دیتے ہوئےمسماری اور املاک کی لوٹ مار میں اضافہ کیا۔مسمار کیے گئے مکانات کی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کار اور قابض فوج آئے روز قابض علاقوں پر دھاوا بول کر فلسطینی باشندوں کو زدوکوب کرتے ہیں اور فوج بلا جواز انشہریوں کے گھروں کی تلاشی کے بہانے قیمتی شے کی لوٹ مار کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی گرفتاریاں کر تے ہیں۔