(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردی بیان میں بتایاگیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے شمالی گاؤں بیت امر کے قریب 23 سالہ فلسطینی نوجوان محمد برادیہ نے صہیونی فوج کے قافلے پر تیز رفتار گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں ابتدائی طورپر تین اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم صیہونی فوج نے حملہ آورکو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔