(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سرکاری سطح پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم ایران کے ایٹمی پروگرا م سے خوف زدہ صہیونی ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادکے ہاتھ اس کارروائی کے پیچھےدکھائی دیتے ہیں.
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نےانکشاف کیا ہے کہ ایران میں جوہری تنصیبات پر خفیہ حملہ کیا گیا ہے جس میں ایٹمی پلانٹ کےاندرونی اور ارد گرد کے بیرونی حساس علاقے پر نظر رکھنے کے لیے لگائے گئے حساس کیمروں کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئےتوڑ پھوڑ اور قیمتی ڈیٹاکی چوری کی گئی ہے۔
اس حوالے سےسرکاری سطح پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم ایران کے ایٹمی پروگرا م سے خوف زدہ صہیونی ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادکے ہاتھ اس کارروائی کے پیچھےدکھائی دیتے ہیں جس نے رواں سال اپریل کے مہینے میں نطنزجوہری مرکز میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچایا تھاجہاں ایران کی جانب سے ایک روز قبل ہی یورینیم کی افزودگی کے لیے نئے سازو سامان کی رونمائی کی گئی تھی۔