• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

منگل 07-06-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کشمیری علاقے بارہ مولا، سو پور، کپواڑہ سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں نے سڑکیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہوگئے ہیں۔جبکہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم ہےاور مسلح اہلکاروں نے 2 مختلف علاقوں کپواڑہ اور بارہ مولا  میں تلاشی کے  نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا ہے۔

بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن  کے دوران رہائشیوں کو بدترین تشددکیا جس پر مزاحمت کر نے الزام میں 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیااور شدید خوف و ہراس پھیلاکر  علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کیں تاکہ کوئی شخص بھی احتجاجی مظاہرے کے لیے نہ نکل سکے۔

دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے بارہ مولا کے علاقے میں جعلی مقابلے میں ایک اور بے گناہ کو شہید کرکے کالعدم کشمیری تنظیم کا سہولت کار ظاہر کر نے کے بعد شہید کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کر دیا اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کشمیری  باشندوں کے  گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اورمکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

خیال رہے کہ کشمیری علاقے بارہ مولا، سو پور، کپواڑہ سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں نے سڑکیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہوگئے ہیں۔جبکہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی معطل ہے۔

Tags: انٹرنیٹبارہ مولاسو پورقابض بھارتی فوجکپواڑہمزید 3 کشمیری شہیدمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.