(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کل جماعتی حریت کانفرنس نےبھارتی فوج کی تازہ دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف اتوار کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر مکمل ہڑتال کی کال دےدی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران میزید 4 نہتے شہریوں کو بے دردی سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
بھارتی فورسز نےکشمیری ضلع بارہمولہ کے علاقے پارسوانی میں گھرگھر تلاشی کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہریوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور علاقے میں خوف و ہراس پھلانے کیلیے نوجوانوں پر براہ راست گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں ان کی شہادتیں ہوئیں۔
کشمیری کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے بھارتی فوج کی اس دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف اتوار کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے اور مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے بھارتی قبضے کے خلاف کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔