(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیا دپرجاری ہےجن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلبا شامل ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی کھلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف ایک ماہ کے اندر مارچ کے مہینے میں 16 بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایا گیا اور متعدد افراد کو بھارتی فوج کی خفیہ جیلوں میں پابند سلاسل کیا گیا ہےاور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 40 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو زخمی کیا۔
رپورٹ کےمطابق مارچ میںوادی کشمیر میں بھارتی فورسز نے متعدد بار سری نگر اور دیگر علاقوں کے محاصرے کیے اور اس دوران دنیا سے اپنے مظالم چھپانے کیلیے تمام بیرونی ذرائع جن میں انٹر نیٹ موبائل سروس شامل ہے کو بند کر کے کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا ساتھ ہی گھر گھر تلاشی کی 143 کارروائیاں کی گئیں جن میں 96 سے زائد کشمیریوں کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لے کر بھارتی خفیہ تفتیشی اداروں کے حوالے کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیا دپر جاری ہےجن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلبا شامل ہیں، ان نوجوانوں کے خلاف کالے قوانین یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئےاور متعدد کشمیریوں کو جو تاحال بھارتی حوالات میں پابند سلاسل ہیں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج جاری ہے۔