(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ کی بنیا دپر سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو کالعدم تنظیموں سے تعلق کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں بے دردی سے شہید کر رہی ہے اورایک ماہ کے دوران22 کشمیری بھارتی درندگی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارت کے نہ ختم ہونے والے مظالم کا ایک اور ثبوت منظر عام پر اس وقت آگیا جب پلوامہ کے علاقے نائیر میں بھارتی اہلکاروں نے 4 بے گناہوں کو جبکہ بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوجیوں نے ان بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد محاصرے کے دوران گھر گھر بلا جواز تلاشی کی مہم کی آڑ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی شہادت ہوئی جبکہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بھارتی دہشت گردوں نے علاقہ مکینوں کو وحشیانہ تشددکیا اور راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں ساتھ ہی معمول کے مطابق بیرونی دنیا سےرابطہ منقطع کر نے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ کی بنیا دپر سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو کالعدم تنظیموں سے تعلق کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں بے دردی سے شہید کر رہی ہے اور ایک ماہ کے دوران 22 کشمیری بھارتی درندگی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔