(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی بلدیہ کے اس جارحانہ اقدام کے باعث ا ب تک 4 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکےہیں جو تاحال فلاحی اداروں اور قرابت داروں کے یہاں اپنے خاندان کےہمراہ پناہ لینے پر مجبور ہیں اور بامشکل اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کی ذمہ داریاں اٹھارہےہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی بلدیاتی ادار ے کی جانب سے ایک سال کی مدت میں700 فلسطینی آبادی کے آبائی گھر قانونی اجازت ناموں کی موجودگی کے باوجود جبری مسماری کا نشانہ بنادیے گئے۔
اسرائیلی بلدیہ کے اس جارحانہ اقدام کے باعث ا ب تک 4 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکےہیں جو تاحال فلاحی اداروں اور قرابت داروں کے یہاں اپنے خاندان کےہمراہ پناہ لینے پر مجبور ہیں اور بامشکل اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کی ذمہ داریاں اٹھارہےہیں۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں اسرائیلی فوج اور بلدیہ فلسطینی شہریوں کے گھروں کو ناجائز تجاوز قرار دیتے ہوئےمسماری کا نوٹس جاری کرتی ہے جس کے بعدفلسطینی کا گھر یا تو مسمار کر دیا جاتا ہے یا پھر بھاری جرمانے سے بچن کیلیے فلسطینی خود اپنا گھر اپنےہاتھوں توڑ دیتا ہے۔