(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے آج پیر 25 جولائی کو بیت المقدس کے مغرب میں واقع قصبے نہالین میں مزید نو شہریوں کو اپنے ہی گھر خود مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور آگاہ کیا ہے کہ حکم پر عملدرآمد نا ہونے کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع قصبے نہالین ڈپٹی میئر ابراہیم ابو غیادہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قابض فوج نے آج صبح "قرنتہ اد دماس” پر دھاوا بولا اور محمد یوسف عواد، ابراہیم یوسف عواد، احمد جمیل عواد اور فیاض بدر تھیب نجارہ کو اپنے گھروں اور بعض کو گھر سے متصل کمروں کی مسماری کے نوٹس جاری کئے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی ریاست میں فلسطینیوں کےمکانات کی مسماری تاحال جاری
سلیم محمود سالم نجاجرہ، مازن یوسف عواد، اور سبحانی محمد احمد سلامہ کو زرعی استعمال کے لئے تعمیر کردہ گوداموں کو فوری منہدم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ محمد جمال زیدان کو عمارت کا فرش گرانے کا نوٹس، اور احمد کے لیے موجودہ تعمیرات کو روکنے اور محمود اسحاق نجاجرہ کو بھی گودام منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
انھوں نےبتایا کہ صیہونی فوج کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے دوران احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ بلدیہ کے اہکار اس کو مہندم کریں گے اور اس کے تمام اخراجات فلسطینیوں کو اداکرنے ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔