(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کار غاصب صہیونی دشمن کی جانب سے قتل و غارت گری اور بلا جواز گرفتاریوں کے باوجود مقبوضہ فلسطین میں میں اپنی قوت دکھا رہے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی دشمن کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں صہیونی آبادکاروں پر حملے کی بہادرانہ کارروائی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیو مزاحمت کاروں کی اس دلیرانہ کارروائی سے ایک بار پھر نام نہاد صہیونی آپریشن کی ناکامی کا ازالہ ہو گیا ہے جو وہ مغربی کنارے میں مزاحمت کے خلاف لڑ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک اور حملہ، پانچ صہیونی آبادکار زخمی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہمیں پورے مغربی کنارے میں ایک بڑھتے ہوئے انقلاب کا سامنا ہے جو اس وقت تک پرسکون نہیں ہوگا جب تک کہ ہمارے لوگوں کے اہداف حاصل نہیں کیے جاتے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں مزاحمت قابض دشمن کی جانب سے قتل و غارت گری اور بلاجواز گرفتاریوں کے باوجود مغربی کنارے میں اپنی قوت دکھا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی گاڑی پر ایک منظم حملہ کیا جس میں پانچ صہیونی زخمی ہوئے جس میں سے د و کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔