(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بنیٹ نے کہا ہے کہ "لبنان حکومت حزب اللہ کی جانب سے پیدا کردہ غیر ضروری اختلافات میں الجھ رہی ہے”۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے روز حزب اللہ کی جانب سے لبنان اور اسرائیلی سمندری سرحدی حدود میں حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے تین ڈرونز پر جن کو اسرائیلی فوج نے تبا ہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے پر کہا ہے کہ "لبنان حکومت غیر ضروری اختلافات میں الجھ رہی ہے”
انھوں نے قابض صہیونی ریاست اسرائیل اور لبنان کے درمیان قدرتی گیس کی ڈرلنگ کاروائیوں کے موضوع پر درپیش اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دن کا بھی بے صبری سے منتظر ہوں کہ جب لبنان، اقتصادیات کے میدان میں قدرتی گیس سے استفادے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ لبنانی قیادت اپنے شہریوں کے مفاد کے لئے قدرتی گیس کی پیداوار دینے کی بجائے غیر ضروری اختلافات میں الجھ رہی ہے۔